اسلام آباد(حنیف خالد)سفارتخانہ ایران اسلام آباد کی میڈیا ہیڈ ہمانے کریم نے کہا ہے کہ ایران میں13 ویں صدارتی انتخابات میں پاکستان کےاندر بنائے گئے پانچ بڑے پولنگ سٹیشنوں میں موجود ایرانی شہریون نے بھر پور جوش و خروش سے ووٹ ڈالے ۔ ایرانی سفیر نے اسلام آباد ، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں یہ پولنگ سٹیشن اپنی نگرانی میں بنوائے تھے جہاں جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے شام چھے بجے تک ایران کے صدارتی امیدواروں کیلئے آزادانہ ماحول میں ایرانی ووٹروں نے ووٹ ڈالے ۔پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی اوقات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔