• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں دنگل سے پاکستان کی دنیا بھر میں سبکی ہوئی، سراج الحق

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہو نے والے دنگل سے پاکستان کی دنیا بھر میں سبکی ہو ئی،فی کس آمدنی کم ہوئی جبکہ وزیراعظم کے دوستوں کے بینک اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا، پارلیمنٹ قوم کی حقیقی ترجمانی کرنے میں ناکام ہو چکی،فی کس آمدنی کم ہوئی جبکہ وزیراعظم کے دوستوں کے بینک اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا،حکومتیں بنانا اداروں کا کام نہیں، وہ اپنا کام کریں، وفاقی بجٹ کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ حکومت نے یو ٹرن لینا شروع کر دیا،2 دن بعد ہی پٹرول مہنگا کرنے سے ہر چیز مہنگی ہو گئی، آٹےکی بوری 850 کی بجائے 1150 روپے میں مل رہی ہے، ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے غریب عوام کو 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا جو جھوٹ کا پلندہ ثا بت ہوا،حکومت نے بینک ٹرانزیکشن فیس معافی کا فیصلہ بھی واپس لے لیا،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایما پر عوام کا خون نچوڑا جا رہا ہے، یہ حکومتیں عالمی مالیاتی اداروں کی غلام ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن بڑھی ،حکومت ملکی تاریخ کی ناہل اور ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی۔

تازہ ترین