ایبٹ آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان تین سال سے اقتدار میں ہیں مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا،مرکزی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو جلد ازجلد انصاف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کے سات سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے نامزد ملزمان شہباز شریف ‘رانا ثناء اللہ ‘خواجہ آصف اورسابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو فوری سزا دی جائے۔