• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطہ پوٹھوہار فن سے مالا مال ، وزیر اعلیٰ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، وقار احمد

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر) ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل وقار احمد نےکہاہےکہ خطہ پوٹھوہار فن سے مالا مال ہے۔ٹیلنٹ ہنٹ جیسے مقابلوں سے نواجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ فن کو پروان چڑھانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔یہ بات انہوں نے گرینڈفنالے میں انعامات جیتنے والوں میں انعامی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان بھی موجود تھے۔شاعری کے مقابلوں میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حسیب علی کو 2لاکھ کا چیک دیا گیا۔دستکاری کے مقابلوں میں پنجاب میں دوسرے نمبر پر آنے والی امبرین فاطمہ کو ڈیڑھ لاکھ کا چیک ملا جبکہ شارٹ فلم میکنگ میں پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے انیل احمد کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید