• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الٰہی اوران کےخاندان نے ہمیشہ عشق رسول ؐکیلئے سنہری خدمات سرانجام دیں ،زبیراحمد ظہیر

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر بر اہ اور مر کزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمدظہیر، مولانا فیاض احمد سلفی اور ڈاکٹر محمد عبداللہ ،رانا محمد آصف اور میاں محمد اصغر نے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور انکے خاند ان نے ہمیشہ عشق رسول ٔ اور تحفظ نظر یہ پاکستان کیلئے سنہری خدمات سرانجام دیں ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی اندرونی پیشانی پر خاتم النبیین جناب نبی کریمؐ کی نسبت سے آیت ختم نبوت اور حدیث ختم نبوت کندہ کرنا تاریخی اقدام ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی اور انکے خاندان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں جو آیات اور حدیث لکھوائی ہے وہ ان کے عشق رسول ٔ اور حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس خاندان نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ہمیشہ تر جمانی کی ہے ۔
تازہ ترین