• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ میں آلودگی کی نشاندہی پر اُشنا شاہ کی کینڈین وی لاگر پر شدید تنقید

سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ہنزہ میں آلودگی کی نشاندہی پر کینڈین وی لاگر روزی گیبریل کو کھری کھری سُنادیں۔

حال ہی میں کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل نے ہنزہ سمیت پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات پر آلودگی کی نشادہی کرتے ہوئے ان جگہوں کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی تھی اور اس ضمن میں اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔


کینیڈین وی لاگر روزی کی اس پوسٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا تو وہیں خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے وی لاگر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 اُشنا شاہ نے کہا کہ ’ہمیں خود کو ٹھیک کرنے کے لیے آپ کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ ’اب حکومتِ پاکستان کو یوٹیوب ویزوں کا اجرا روک ہی دینا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ طویل وقت پاکستان میں گزارنے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے گزشتہ سال اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ 2019 ان کی زندگی کے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا لیکن زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا ہے۔

کینیڈین بلاگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مسلم ممالک میں سفر کے دوران انہوں نے دیکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔

گزشتہ سال دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور بلاگر روزی گیبریل نے رواں سال کی شروعات میں پاکستانی بلاگر عدیل عامر سے شادی کی۔

تازہ ترین