• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزم گرفتار


کراچی میں واقع گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا شنانہ بنانے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق لائنز ایریا کی رہائشی 15 سالہ لڑکی کو 2 ہفتے قبل علاقے کا رہائشی مبشر اپنے ساتھ یہ کہہ کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا تھا کہ گورا قبرستان کے قریب کچھ افراد اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ملزم کچھ دور جا کر لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر ایک اور مقام پر لے گیا جہاں 2 افراد پہلے سے موجود تھے۔

تینوں ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

چند دنوں بعد ملزمان نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانہ بریگیڈ میں واقعے کا مقدمہ درج کرایا۔

پولیس نے مقدمہ درج ہونے اور میڈیکل ٹیسٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت 30 سالہ مبشر اور 26 سالہ شہباز عرف شیبی کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے جس کی گرفتار ی کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید