• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر : لینڈ سلائیڈنگ، ٹرک دب گیا، 2 لاشیں نکال لیں


دیامر میں شاہراہِ قراقرم پر رائے کوٹ میں تتہ پانی کے مقام پر رات گئے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ٹرک دب گیا، ملبے سے 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ملبے تلے دبنے والے ٹرک سے 2 لاشیں نکال کر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔

لینڈنگ سلائیڈنگ کے باعث چلاس تا گلگت روڈ بلاک ہے، جس کی وجہ سے سیاح رات سے پھنسے ہوئے ہیں۔

پھنسے ہوئے سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین