• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکان تباہ

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے لیسوا بیلہ میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 4 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان 4مکانات میں موجود قیمتی سامان تباہ ہو گیا،مویشی بھی ہلاک ہو گئے جب کہ مکینوں کو مقامی افراد نے باحفاظت نکال لیا۔

ادھر گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور استور میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، یہاں کے بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

شمالی وزیرستان، مردان، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ ملک بھرمیں کہیں گرمی کا راج ہے تو کہیں سردی کی شدت برقرار ہے ۔

شمالی وزیرستان میں بارش سےموسم سردہےادھر پنجاب میں کچھ مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سندھ کے شہروں میں بھی موسم کافی بہتر ہے ۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد بالائی اور میدانی علاقے یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

وادیٔ زیارت، توبہ اچکزئی، کان مہتر زئی سمیت کئی علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کئی درجے نیچے آ چکا ہے جبکہ توبہ اچکزئی کے علاقے فراخی میں برف باری سے بند رابطہ سڑکیں کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔

تازہ ترین