• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگلا ڈیم سے پی ٹی آئی رہنما اور ڈرائیور کی لاش برآمد

منگلا ڈیم سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر منیر قریشی کا کہنا ہے کہ لاشیں پی ٹی آئی رہنما صغیر چغتائی اور ان کےڈرائیور کی ہیں، ورثاء نے بھی لاشوں کی شناخت کرلی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ 11 جون کو صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن کے مقام پر دریا میں جاگری تھی۔

صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کی لاش دو روز قبل ڈیم سے برآمد ہوئی تھی۔

تازہ ترین