• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ مل گیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا بھجوایا گیا سوالنامہ موصول ہوگیا۔

شہباز شریف کے وکلا ٹیم کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ایف آئی اے نے جیل میں شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا تھا، شہباز شریف اس سوالنامے کا جواب پہلے بھی دے چکے ہیں۔

وکلا کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اب ایف آئی اے مکر گئی ہے کہ انھیں اس کا جواب نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل امجد پرویز ایڈووکیٹ شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

 واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کو شوگر اسکیںڈل تحقیقات میں 22 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید