• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا اللّٰہ عباسی کا زونل آفس سندھ کا دورہ، کارکردگی پر بریفنگ لی

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ثنا اللّٰہ عباسی نے زونل آفس سندھ کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈی آئی جی ایف آئی اے ساؤتھ زون سلطان خواجہ نے ثنا اللّٰہ عباسی کو کارکردگی پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ساؤتھ زون میں زیر سماعت 2 ہزار 292 انکوائریاں اور 358 کیسز پر تحقیقات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ، حوالہ، ہنڈی اور اداروں میں کرپشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف کارروائیوں میں ایف آئی اے نے 2 ہزار 216 ملین روپے برآمد کیے ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 3 سال میں ایف آئی اے کے مقدمات میں عدالتوں نے 932 ملین روپے جرمانہ کیا۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ساؤتھ زون نے بریفنگ میں بتایا کہ منی لانڈرنگ سے خریدی گئی 2122 ملین روپے کی جائیدادوں کو سیل کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ حوالہ اور ہنڈی کے خلاف کارروائیوں میں 1149 ملین روپے ضبط کیے گئےجبکہ 3 سال کے دوران 3828 ملزمان کو مقدمات میں سزا دلوائی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی نے بریفنگ کے بعد سلطان خواجہ کو ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین