• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ کورونا ٹاسک فورس نے پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس کے پرائمری کلاسز شروع کرنے کے فیصلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسکولوں میں پرائمری کلاسز 50 فیصد حاضری کے تحت ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری کلاسز کے دوران اسکولوں میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل لازمی کرایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کلاسز کےآغاز سے پہلے اسکول عملے کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین