شادی ہال مالکان نے 21 جون سے ہالز کھولنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مالکان نے کہا کہ کئی شادی ہالز مالکان لاک ڈاؤن میں دیوالیہ ہوگئے۔
رہنما شادی ہالز مالکان رانا رئیس نے کہا کہ حکومت نے شادی ہالز انڈسٹری کے لیے کسی سہولت کا اعلان نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں بھی شادی ہالز کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
رہنما شادی ہالز مالکان نے کہا کہ 21 جون سے تمام شادی ہال کھول دیئے جائیں گے۔