• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے، صدرمملکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاشرتی ترقی کے لئے بطور ادارہ مساجد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد نہ صرف اسلامی رسومات کے لئے ہوتی ہیں بلکہ معاشرتی خدمات کو عوام تک پہنچانے کے لئے بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ صدر مملکت ہفتہ کو یہاں گورنر سندھ ہاؤس میں دعوت اسلامی کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد نے گرین پاکستان ویژن سے متعلق اپنی سرگرمیوں میں حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے وفد کے ممبران پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے معاشرتی کام کے ساتھ ساتھ عوام کو بیماریوں سے بچا ؤکے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ وفد نے ڈاکٹر عارف علوی کو آگاہ کیا کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج معالجے کے ساتھ خصوصی افراد کی بحالی کے لئے بھی سرگرم عمل ہیں۔

تازہ ترین