• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے مذاکرات اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، شمالی کوریا

پیانگ یانگ ( نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات اور جنگ دونوں ہی کے لیے تیار ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں دیے گئے بیان میں کم جونگ ان نے جنگی صورت حال کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ امریکا نے طے کرنا ہے کہ وہ پیانگ یانگ کے حوالے سے کیا حکمت عملی اختیار کرتا ہے۔ اسی کی بنیاد پر شمالی کوریا اپنا لائحہ عمل بھی طے کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا ئی رہنما نے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد نہیں کیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تصادم کے لیے زیادہ بہتر طور پر تیار رہے گا۔
تازہ ترین