لاہور (نیوزرپورٹر) ایف آئی اے لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کے حوالے سے تفشیشی ٹیم کا اجلاس ہوا ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عطا تارڑ کو سوالات بھجوا دیئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں میاں شہباز شریف سے کئے جانے والے بیس سوالات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سوالات بذریعہ لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عطاتارڑمیاں شہاز شریف کو پہنچادیئے گئے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر العریبیہ شوگر مل اور رمضان شوگر مل کے کمپنی اکاؤنٹس سے پچیس ارب روپے ہیلپرز اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا الزام ہے ۔جس پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ اسی کیس کی تحقیقات کے لیے شہباز شریف کو بائیس جون اور حمزہ شہباز کو چوبیس جون کو ایف آئی اے میں ذاتی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔