• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہروڑ پکا:شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کے ٹکڑے کر کے تنور میں جلا دیئے

کہروڑپکا (نامہ نگار) کہروڑ پکا کے نواحی علاقے چیلے واہن میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تنور میں جلادیے، ملزم نے راکھ نہر میں بہا کر آشنا کیساتھ فرار ہونے کی افواہ پھیلا دی، بیٹے کے بتانے پر پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، مقتولہ عشرت 3 بچوں کی ماں تھی، محمد شریف نے اپنی بیوی کو چھری اوربرف توڑنے والے سوئے سے قتل کیا پھر جسم کے 12 ٹکڑے کرکے تنور میں جلائے اورشواہد مٹانے کیلئے راکھ قریبی نہر میں بہادی، چار روز بعد 10سالہ بیٹے ارسلان سے ایس ایچ او حبدار حسین نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ ہمارے والد نے والدہ عشرت کو طبیعت خرابی کا بہانہ کیا اور ہمیں چچا کے گھر بھیج دیا جس پر پولیس نے مولوی شریف کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو دوران تفتیش اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید