• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختوانخوا کا بجٹ تاریخی‘ مشکل وقت گزر گیا‘وزیر خزانہ

پشاور(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے صوبے کے نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے، آنے والا وقت بہتر ہو گا ،وفاقی حکومت نے بجلی کے خالص منافع کی مد میں 36ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے کی حامی بھری ہے ، سرکاری ملازمین کی مشکلات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کیا ، ٹی ایم ایز کا بجٹ 9 ارب روپے سے بڑھا کر 15 ارب روپے کردیا گیا ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ ا س وقت صوبے پر کوئی شارٹ ٹرم قرضہ واجب الاادا نہیں ہے تاہم لانگ ٹرمز کے تحت صوبے کے ذمے 265ارب روپے کا قرضہ ہے جسے چالیس سے پچاس سال کی مدت میں دو سے ڈھائی فیصد شرح سود کے ساتھ واپس کرنا ہے اور یہ پیسہ صوبے کی ترقی پر خرچ کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز سول سیکرٹریٹ پشاورمیں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے ،تیمور سلیم جھگڑا کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبائی بجٹ کو سراہا ہے،اخراجات کی تفصیلات عوام کے سامنے بھی رکھی ہیں،نہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فنڈز کی ادائیگی کے سلسلے میں وعدہ کیا کہ بلین ٹری سونامی کے لئے خاطرخواہ فنڈز دئیے جائیں گے۔

تازہ ترین