• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بہتر حکمت عملی کر رہے ہیں، سمیع اللہ

پشاور(جنگ نیوز) سٹی ٹاؤن سب ڈویژن سپرٹینڈنٹ سمیع اللہ نے کہا کہ عوام کو 24 گھنٹے کی بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بہتر حکمت عملی کر رہے ہیں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی ہوئی ہے جس عمائدین علاقہ بلنگ کو یقینی بنائے اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف مقامی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی لیبر ونگ کے ایک وفد سے کہی وفد میں ریجنل صدر طیب جان، جنرل سیکرٹری ملک عرفان، فنانس سیکرٹری مہتاب شمس الدین اور ڈسٹرکٹ پشاور کے نائب صدر شاہ جہان خان موجود تھے انہوں نے کہ عمائدین علاقہ بلنگ سو فیصد کو یقینی بنائے تاکہ کہ محکمہ واپڈا بجلی کی ترسیل بنا سکے انہوں نے کہا کہ عوام مقامی سطح پر کمیٹیاں بنائے تاکہ ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف آپریشن میں ٹاسک فورس کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور عوام کو بجلی کہ سہولیت سے میسر کر سکے۔
پشاور سے مزید