وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اُنہیں والد کے انتقال کے بعد اُن کی کمی زندگی کے ہر موڑ پر محسوس ہوتی ہے۔
والد سے محبت کے اظہار کے عالمی کے دن کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ والد اپنی اولاد کے لیے سایہ دار شجر کی مانند ہوتے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ دین اسلام میں والد کی عزت و احترام کی بہت تلقین کی گئی ہے جبکہ والد سے محبت کے لیے کوئی دن مخصوص نہیں۔
اُنہوں نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد مرحوم کی محبت اور شفقت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھ کہ والد مرحوم نے مجھے محنت، دیانت اور امانت کے سنہری اصول سکھائے۔