قصور کے ڈسرکٹ اسپتال میں سیکیورٹی گارڈز اور مریض کے لواحقین میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
مریض کے لواحقین نے الزام لگایا کہ پرچی والا غائب ہونے کی شکایت کی تو عملہ سیخ پا ہو گیا، شکایت پر ڈاکٹر نے پولیس اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ کو بلوا لیا۔
پولیس اہلکار عرفان نے مریضوں کے لواحقین کو دھکے دیے اور سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔