لیہ (مانیٹرنگ سیل)لیہ میں زہریلی مٹھائی کا معمہ حل ہو گیا،دکاندار کے چھوٹے بھائی خالد نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کر لیا۔ جیو نیوز کے مطابق ملزم خالد نے اعتراف کیاہے کہ اس کا بھائی دکان میں کام کے دوران تشدد کرتاتھا اور بھائی کی مار پیٹ سے تنگ آ کر اس نے مٹھائی میں زہر ملایا تاکہ دکان بند ہو جائے ۔ملزم کے اعتراف کے بعد کھیتوں سے زہر کی بوتل بھی برآمد کر لی گئی ۔