• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: 10سال کی لڑکی سے نوجوان کی مبینہ زیادتی

صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لودھراں کے علاقے بی کالونی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے 10 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کے والد نے واقعے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف پیش کیا کہ بچی گھر سے نکلی تو ملزم نے خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔

دوسری جانب تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین