• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو: محمد عمر پنہور کے حق میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا احتجاج


محمد عمر پنہور کو پیپلز پارٹی تحصیل دادو کی صدارت سے ہٹائے جانے پر پارٹی کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی ریلی نکالی۔

پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر پیر مظہرالحق نے بھی محمد عمر پنہور کی حمایت کردی۔

پیپلز پارٹی تحصیل دادو کی صدارت تبدیل کرنے پر محمد عمر پنہور کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دادو میں پیر ہاؤس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔

کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی قیادت فوری طور پر مداخلت کرکے محمد عمر پہنور کو اپنے عہدے پر بحال کرے۔

لندن سے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیر مظہر الحق نے بھی ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمر پہنور کی پیپلز پارٹی تحصیل دادو کی صدارت کی حمایت اور معطلی کی مخالفت کرتے ہیں۔

تازہ ترین