• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش

سعودی عرب کے اراکین شوریٰ نے ملک میں اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

سعودی اراکین شوریٰ کا جمعتہ المبارک کا دن مستثنیٰ رکھنے اور  پیٹرول اسٹیشنوں اور فارمیسیوں پر سے بھی اوقات نماز کے دوران انہیں بند رکھنے کی پابندی اٹھانے کی سفارش کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور کی رپورٹ پر تیار سفارش اسلامی و عدالتی امور کی کمیٹی کے سامنے رکھ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند رکھنے کی پابندی اٹھانے پرآج ایوان میں ووٹنگ ہوگی۔

اراکین شوریٰ کے مطابق نماز کے دوران تجارتی مراکز بند کرنے کا رواج پوری مسلم دنیا میں سعودی عرب کے سوا کہیں نہیں، سعودی عرب میں نماز کے اوقات کے دوران کاروبار بند کرنےکا سلسلہ چند عشروں سے ہے۔

اراکین شوریٰ کے مطابق تجارتی ادارے عوام کی خدمت اور دیگر سرکاری و نجی اداروں کی طرح ان کا کام بھی روزگار کا حصول ہے، سرکاری اور نجی ادارے اوقات نماز میں بند نہیں ہوتے۔

اراکین شوریٰ نے کہا کہ  تجارتی اداروں پر سے بھی اوقات نماز کے دوران بند کرنے کی پابندی اٹھانی چاہئے۔

تازہ ترین