قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے نائب صدر میاں شہباز شریف کی چینی اسکینڈل میں کل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں طلبی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا گیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات چل رہی ہیں،شہباز شریف کو کل 22 جون اور حمزہ شہباز کو 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماؤں کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ وکلاء نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں طلبی سے قبل عدالت سے حفاظتی ضمانت کروانے کا مشورہ دے دیا۔