• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کے وکلا کا جھو ٹے مقدمے اور گیس کنکشن کاٹنے کیخلاف احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )شیخوپورہ کے سینکڑوں وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین سکندر علی ہنجرا ایڈووکیٹ اور میاں عدیل اکرم ایڈووکیٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج اور سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن   طاہر شہزاد  ایڈووکیٹ کے گھر کا گیس کنکشن کاٹنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ وکلاء نے ضلع کچیری میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور  ڈسٹرکٹ جج سے ملاقات کرکے  پولیس کی زیادتیوں کے خلاف وکلاء کے جذبات سے آگاہ کیا ۔چوہدری طاہر شہزاد  نے بتایا کہ میں نے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیشن کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت نے 6مئی کو آر ایم سوئی گیس اظہر رشید کو طلب کیا تھا مگر 5مئی کو بلاوجہ سوئی گیس کے عملے نے میرے گھر کا کنکشن منقطع کردیا۔
تازہ ترین