وزیر اعظم عمران خان نے اے آئی جی سندھ حیدر آباد ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی جی ڈاکٹر جمیل نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے لاکھوں روپے رشوت لی۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹس رولز کے تحت اے آئی جی ڈاکٹر جمیل کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیر اعظم کے خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی جی ڈاکٹر جمیل کے پاس 15 اضلاع کا چارج ہے، ہر ضلع سے 15 سے 20 لاکھ ماہانہ وصول کرتے ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر جمیل نے سرکٹ ہاؤس حیدر آباد کے تین کمروں پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل کے دو بیٹے والد کی سرکاری پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے خط میں کہا گیا کہ اےآئی جی ڈاکٹرجمیل نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے لاکھوں روپے رشوت لی۔