خواتین کے لباس پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا بیان سامنے آگیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے اس بیان سے دنیا کو ان کی بیمار اور عورت سے نفرت کرنے والی ذہنیت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنسی زیادتی کی وجہ خواتین کا کوئی فیصلہ یا اقدام نہیں ہوتا، بلکہ مردوں کا گھٹیا اور ناپاک فیصلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عورت سے نفرت کرنے والا یہ شخص جنسی زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بچوں سے زیادتی کرنے والوں اور قاتلوں کا دفاع بھی کر سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے خود پر قابو رکھنے کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔