• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہونی چاہیے، حماد اظہر


وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ہونی چاہیے، 2 سال میں  لائن لاسز 2 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے بجلی چوری روکیں گے، اس پالیسی میں جو اصول طے ہوگئے ہیں اس کی بنیاد پر پالیسی بنائی جائے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمارا مسئلہ آج بجلی کی پیداوار نہیں بلکہ پاور سیکٹر کے مالی مسائل ہیں، حالیہ بجلی بحران تربیلا اور گڈو پاور پلانٹ کے باعث ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی طلب بڑھ رہی ہے، صنعتوں کی بجلی کی طلب 15 فیصد بڑھ چکی ہے، ہمارا بجلی سیکٹر کا گردشی قرض 2600 ارب روپے ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمارا ترسیلی نظام 24 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں اٹھاسکتا، جس ریٹ پر بجلی خریدتے اور بیچتے ہیں، فرق 2 روپےتک ہے، ہم دو روپے بجلی سستی دیتے ہیں۔

تازہ ترین