آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آذربائیجان کی قیادت سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے صدر اور وزیر دفاع نے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقاتوں میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان ثقافتی، مذہبی اور تاریخی بنیاد پر مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔
آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے اور علاقائی شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آذربائیجان کی قیادت نے تمام عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔