• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 کی منظوری دے دی، اعلامیہ


مشترکہ مفادات کونسل نے متفقہ طور پر قومی الیکٹری سٹی پالیسی کی منظوری دے دی، قومی پالیسی کے تحت الیکٹریسٹی پلان بنے گا جس میں پاور سیکٹر کی ذیلی پالیسیاں ہوں گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے متفقہ طور پر نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی کی منظوری دی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ نئی پالیسی کے تحت بجلی پیداوار اور ترسیل کی خرابیوں کو دور کرکے آئندہ نسل کیلئے سستی بجلی فراہمی کی بنیاد رکھیں گے۔

 حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کا ترسیلی نظام 24 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی نہیں اٹھا سکتا، گردشی قرض 2600 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت کھلی بولی کے ذریعے بجلی کے سستے منصوبے لگیں۔

تازہ ترین