• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 تا 24 ذی الحجہ ہفتہ ولایت کے اجتماعات، آمد محرم کانفرنس کا انعقاد ہوگا، علما

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ھیئت آئمہ مساجد امامیہ پاکستان کا اجلاس فیڈرل بی ایریا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مرکزی صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ 18تا24ذی الحجہ پورے ملک میں ہفتہ ولایت کے اجتماعات ہونگے،اس سلسلے میں مساجد و امام بارگاہوں میں چراغاں ہوگا اور میلاد کے اجتماعات منعقد ہونگے ، اجلاس میں مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش،آغا جعفر علوی ،مختار حسین ثقفی ،آغا خصال جعفری،مولانا خلیل احمد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے درمیاناتحاد وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ آمد محرم کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید