• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ بے وقعت، 50 آرڈیننس جاری ہوچکے، احسن اقبال


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیوکے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے وقعت کردیا ،50آرڈیننس جاری ہو چکے،پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ واک ان ویکسینیشن مراکز پر ویکسین کا استعمال زیادہ ہوا تو وقتی طور پر کمی کا سامنا کرنا ڑا،کیریئرکونسلر سید عابدی نے کاکہنا تھا کہ پڑھانے کے لئے جو ماحول کلاس روم میں ہوتا ہے وہ آن لائن کلاس میں ممکن نہیں،نوجوان بچوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کوپڑھانے کے لئے استاد کے ساتھ ساتھ ایک کلاس روم ماحول کی ضرورت پڑتی ہے۔اس لئے تمام اسکول اپنے کلاس روم کو بچوں کے حساب سے ڈیزائن کرتے ہیں۔بچوں کو پڑھانے کے لئے جو ماحول کلاس روم میں ہوتا ہے وہ آن لائن کلاس میں ممکن نہیں ۔بچے استاد اور اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ بیٹھ کرزیادہ بہتر طریقے سے سیکھتے ہیں۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے وقعت کردیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کرکے پارلیمنٹ کوبائی پاس کرتی ہے۔گزشتہ تین برسوں میں پچاس سے زیادہ آرڈیننس جاری ہوچکے ہیں۔حکومت قواعد وضوابط کو بلڈوز کرکے قانون سازی کرتی ہے۔منظور نظر وزیرفیصل واوڈا کو این آر او دینے کیلئے حکومت نے آرٹیکل62,63کی شقوں کو تبدیل کیا۔پی ٹی آئی آئین پاکستان سے کھلواڑ کررہی ہے۔

تازہ ترین