اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے مکان کی ملکیت سے متعلق بیٹے فرخ اقبال کی جانب سے دائر اپیل خارج کر دی ۔ پیر کو جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے والد کے مکان کی ملکیت سے متعلق فرخ اقبال کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ بیٹے کے نام کی گئی وصیت کے تمام صفحات پر انگوٹھوں کے نشان کیوں نہیں جس پر وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرے موکل اور اسکے والد کو قانون کا پتہ نہیں تھا ، درخواست خارج ہوئی تو میرا موکل سڑک پر آجائے گا۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسا موقف اپنا کر اپنے موکل کی توہین نہ کریں،آپکو موکل سے ہمدردی ہے تو اسے اپنے گھر میں رکھ لیں۔