• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا مسعود الرحمٰن عباسی کی توہین آمیز تقریرکا ازخود نوٹس، سماعت کیلئے بینج تشکیل

اسلام آبا د(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے مبینہ رکن مسعود الرحمن عباسی کی توہین آمیز تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے ،یہ تین رکنی بینچ آج بروز منگل کیس کی سماعت کرے گا،واضح رہے کہ پچھلے تین چار روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جلسے کے دوران ایک شخص(مسعود الرحمن عباسی) مائیک پکڑ کر بظاہر کسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کیخلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کررہا ہے اور اس کیساتھ سٹیج پر کچھ اور لوگ بھی موجود ہیں جبکہ پس منظر میں پی پی پی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

تازہ ترین