• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، گائے اسمگلنگ کا الزام ، 3 مسلمان نوجوان شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تری پورہ میں گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے 3مسلمان نوجوانوں کو بدترین تشدد کر کے شہید کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتوار کے روز خوائی ڈسٹرکٹ میں پیش آیا ۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 30سالہ زاہد حسین ، 28سالہ بلال اور 18سالہ سیف الاسلام کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ تینوں نوجوان سونامورا کے رہائشی تھے۔

پولیس سپریٹنڈنٹ کرن کمار نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ تینوں ایک گاڑی میں مویشی لیکر جارہے تھے ۔

تازہ ترین