• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، پرویز اشرف، ترقی ہو تو مہنگائی بھی ہوتی ہے، پرویز خٹک

اسلام آباد (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اورسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، 3 سال گزر چکے ہیں ،حکمران اب بھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو الیکشن کے وقت کرتے تھے‘ ملکی ترقی کیلئے ہم اتفاق رائے سے چلنا چاہتے ہیں جبکہ وزیردفاع پرویزخٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کی 20 سال کی کارکردگی کا ان کے پانچ سال اور موجودہ کے پی حکومت کے تین سال سے موازنہ کرلیں۔ملک میں ترقی ہوتو مہنگائی بھی ہوتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ ملک کا ماحول وہی ہوگا جو ایوان کا ہوگا‘ہماری خواہش ہے حکومت مدت پوری کرے ‘گزشتہ سالوں سے آٹے کی قیمت کا موازنہ آج کی قیمت سے کرلیں،الزام تراشی سے اب کام نہیں چلے گا، الیکشن کمیشن بھی کہہ رہا ہے انتخابی اصلاحات بل آئین سے متصادم ہے ، بل واپس لاکر ترمیم کی جائے ۔حکومت جو مرضی معاشی اشاریے لے آئے، دیکھا یہ جاتا ہے کہ ملک کے عام شہری تک اس کے ثمرات پہنچے ہیں یا نہیں،حکومت کو مشورہ ہے کہ عملی اقدامات کرے، تقریروں سے کوئی فائدہ نہیں۔ہر گزرتے دن حکومت پاکستان کو مشکل میں ڈال رہی ہے، کوشش کریں کچھ سمجھ نہیں آرہا تو سب مل کر اس پر بات کرتے ہیں۔

تازہ ترین