اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، وفاق سندھ حکومت کو اب تک این ایف سی کی مد میں 1900 ارب سے زائد دے چکا ہے، بتائیں وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟،پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی کو دنیا کے 10 بدترین شہروں میں لے آئی، صوبےمیں صلاحیت کا بھی فقدان ، 59 فیصد ترقیاتی بجٹ کاعدم استعمال ، ہدف کےمحصولات بھی جمع نہیں کرپایا، آپ سندھ حکومت کی غفلت اور لاپروائی پرسندھ کی عوام سے کب معافی مانگ رہے ہیں؟سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو جو مینڈیٹ دیا وہ پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ سندھ میں کرپشن کے ساتھ صلاحیت کا بھی فقدان ہے، 59 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہوسکا،صوبائی حکومت ہدف کے مطابق 53 فیصد محصولات بھی جمع نہیں کرپائیں اس کے بعد بھی حکومت کرنے کا کوئی جواز بچتا ہے؟ پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان کرپشن ہونا چاہئے کیونکہ وہ اس کے علاوہ کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں۔