• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ای پی اے میں گریڈ سترہ تا بیس کی 8اہم پوسٹیں خالی

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انکوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)کی گریڈ سترہ تا بیس کی 8 اہم پوسٹیں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں جس سے ادارے کی کارکردگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لیب ، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ای آئی اے ، چار پوسٹیں گریڈ سترہ کی جن میں کیمسٹ ، سائل، واٹر اور این ڈی سی خالی پڑی ہیں ، اے ڈی ایڈمن کی پوسٹ بھی خالی پڑی ہے ، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن کی پوسٹ کیلئے پچھلے ایک سال سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو لکھ کر بھجوایا جا رہا ہے مگر کیس التواء کا شکار چلا آ رہا ہے ، سٹاف کی کمی سے ادارے کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔
تازہ ترین