• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ نے نئے بجٹ میں صنعتوں پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیح قرار دےدیا

وزارت خزانہ نے نئے بجٹ میں صنعتوں پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کو ترجیح قرار دیا ہے۔

وفاقی بجٹ 27-2026ء کی تیاریوں کےلیے ٹیکس پالیسی آفس نے مختلف چیمبرز سے 30 جنوری 2026ء تک بجٹ تجاویز طلب کرلیں۔

دستاویز کے مطابق اگلے سال کےلیے ٹیکس عائد کرنے کا کام وزارت خزانہ کرے گی، ٹیکس پالیسی آفس کو ٹیکس اصلاحات کی مکمل ذمے داری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کےبعدٹیکس ترجیحات کو حتمی شکل دی جائے گی، بجٹ کا فوکس برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ میں صنعتوں پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیح ہوگی، متعلقہ ادارے ٹیکس تجاویز ای میل یا بذریعہ ڈاک جمع کروائیں۔

دستاویز کے مطابق آئندہ بجٹ میں مینوفیکچرنگ، صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات تجویز ہوں گے، آئی ٹی، ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں کو ٹیکس کم کرنے کی تجاویز دی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق ماحول دوست اور سستی توانائی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، خواتین اور نوجوانوں کے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق ٹیکس نظام میں پیچیدگیاں اور ناانصافیاں ختم کی جائیں گی، ٹیکس پالیسی آفس نے بجٹ تجاویز کے لیے خصوصی فارم بھی جاری کردیا۔

دستاویز کے مطابق نئی ٹیکس تجاویز کےلیے بیک گراؤنڈ، قوانین میں ترامیم کا جواز بھی دینا ہوگا، ریونیو اور معاشی اشاریوں پر ممکنہ اثرات کے بارے میں بتانا لازمی ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ٹیکس تجاویز سے کسی خاص کاروباری شعبے پر ممکنہ اثرات بارے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید