• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت نے عوام دوست اور غریب پرور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، سید اشتیاق ارمڑ

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید اشتیاق ارمڑ نے مالی سال-22 2021 کے صوبائی بجٹ کو عوام دوست اور غریب پرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی محمود خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹیکس فری اور فلاحی بجٹ پیش کیا ہے جس کے دوررس اور مثبت نتائج برآمد ہونگے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرکے صوبے میں بلین ٹری شجرکاری کے تحت وسیع اراضی پر شجرکاری کی ہے جسکو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت نے مالی سال 2021-22 کے صوبائی بجٹ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں زیتون کی کاشت کے لیے کثیر رقم بھی مختص کی ہے جس سے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں زیتون کے پودے کاشت کئے جائینگے جس سے نہ صرف صوبہ زیتون کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا بلکہ اس سے صوبے کو منافع بھی ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی بجٹ ایک متوازن بجٹ ہے جس میں صوبے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا۔
تازہ ترین