• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھیل سیف الملوک میں غیر قانونی کشتی رانی پر پابندی

ناران کی خوبصورت جھیل سیف الملوک نیشنل پارک کو آلودگی سے بچانے کے لئے جھیل میں غیر قانونی کشتی رانی پر پابندی لگادی گئی، 11 کشتیاں بحق سرکار ضبط کر لی گئیں۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن کے مطابق جھیل سیف الملوک نیشنل پارک میں جھیل کے اندر کشتی رانی پر پابندی ہے ، اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے اے سی بالاکوٹ اور تحصیلدار کی نگرانی میں سخت کاروائی کرتے ہوئے جھیل پر موجود 11کشتیوں کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ 13 کشتیوں کے مالکان نے نوٹسز ملتے ہی رضاکارانہ طور پر اپنی کشتیاں ہٹا دی تھیں۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن کاکہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد قانون پر عملدرآمد اورنیشنل پارک کو آلودگی سے پاک کرنا ہے۔

تازہ ترین