• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں پارٹی رکن ندیم افضل چن سمیت دیگر پارٹی وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ عمران خان جیسا مخلص اور ایماندار لیڈر ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک و قوم کےمفاد میں سخت فیصلے کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مخالفین جتنی مرضی آل پارٹیز کانفرنس کر لیں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سمیت کوئی طاقت وزیرِ اعظم عمران خان کو دبائو میں نہیں لاسکتی۔

چوہدری سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دینے کی مخالفت کرنا جمہوریت کی نفی ہے۔

تازہ ترین