پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اداکار یاسر حسین کو ایک اہم مشورہ دے دیا ہے۔
اداکار یاسر حسین جو کہ سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، انہیں کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر کچھ بھی لکھنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس شو کے ایک سیشن کے دوران جس میں کنزہ ہاشمی کو کچھ مشہور شخصیات بن کر جواب دینے تھے, شو کی میزبان رابعہ نے پوچھا کہ مثال کے طور پر آپ ایک صبح اقراء عزیز بن کر اٹھیں تو آپ کیا کریں گی۔
اس پر کنزہ ہاشمی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پھر وہ یاسر حسین کو کہیں گی کہ وہ انسٹاگرام پر کچھ نہ لکھیں۔
بطور شیخ رشید صبح اٹھنے کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ وہ پیٹ بھر کر ناشتہ کریں گی اور پورا دن خوب کھائیں گی۔
بطور عمران اشرف جاگنے سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ انٹرویوز دیں گی کیوں کہ عمران اشرف بہت اچھی باتیں کرتے ہیں انہیں عمران اشرف کے انٹرویوز بہت پسند ہیں اور جس طرح وہ اپنے مداحوں کی تعریف کرتے ہیں وہ انداز بہت اچھا لگتا ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی کا بطور عاطف اسلم جاگنے سے متعلق کہنا تھا کہ وہ ایک نیا گانا ریکارڈ کریں گی اور پھر ایک لائیو سیشن کریں گی اس میں وہ گانا گائیں گی۔