• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالاکنڈ میں مدرسے جانے والے 6 بچے پُراسرار طور پر لاپتا

مالاکنڈ میں 6 بچے پُراسرار طور پر لاپتا ہوگئے، بچے چار روز قبل مدرسے جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

پولیس کے مطابق بائزئی کے علاقے نل سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ بچے 19 جون کو مدرسے جانے کے نکلے تھے۔

بچے گھر واپس نہ آئے تو مدرسے میں معلوم کیا گیا، مدرسہ انتظامیہ نے بتایا کہ بچے نہیں آئے تھے۔

بچوں کی عمریں 10 سے 13 سال کے درمیان ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین