اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدرشاہد خاقان عباسی نےکہاہےکہ جہاں کھلم کھلا الیکشن چوری ہوتے ہوں وہاں الیکٹرانک ووٹنگ نہیں ہوسکتی، انتخابی اصلاحات کی بات صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے کی جارہی ہے، احتساب کا نام نہاد عمل جاری ہے ہم بھی ہر بار پیش ہوجاتے ہیں۔
کیمرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ عوامی نمائندے جن پر کیسز ہیں ،ان کیخلاف الزامات کیا ہیں،نیب کے تمام کیسز جھوٹے ہیں جن کیسز میں ہے کچھ نہیں،کچھ نہ ملے تو بے نامی لے آتے ہیں، اثاثے یا منی لانڈرنگ لے آتے ہیں، چیئرمین نیب کو ان چیزوں کا کچھ علم نہیں ،انہیں جواب دیناہوگا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ انتخابی اصلاحات کی بات پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام کے نفاز کیلئے کی جارہی ہے، پاکستان صرف پارلیمانی نظام پر چل سکتا ہے۔