• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسامون سون کیلئے خود کو تیار رکھے، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ ملتان کو مون سون کے اثرات اور مسائل سے بچانے کے لئے واسا ملتان اپنے آپ کو تیار رکھے تمام مشینری اور سٹاف ایمرجنسی کے لئے 24 گھنٹے تیار حالت میں رکھے جائیں۔اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جو 24 گھنٹے فنکشنل رہے گا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے محمد اصغر،ڈائریکٹر فنانس شاکر عباس بزدار، ڈائریکٹرانجینئرنگ غلام نبی،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا موسیٰ خان اور دیگر افسران شریک تھے۔
ملتان سے مزید