• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: بُری عادات کے حامل اہلکاروں کی فہرست تیار

گوجرانوالہ پولیس میں شامل عادی نشئی، نفسیاتی مریض، برے اور جارحانہ رویے کے حامل اہلکاروں کی فہرست تیار کر لی گئی، فہرست کے مطابق پولیس کے 31 ملازمین عادی نشئی، 9 نفسیاتی مریض اور 11 برے اور جارحانہ رویے کے حامل ہیں ۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس کی اپنی تیار کی گئی فہرست جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے فہرست کے مطابق نشہ کے عادی 31 ملازمین میں سے 3 اے ایس آئی، 11 کانسٹیبل ، 2 ہیڈ کانسٹیبل، 2 ڈرائیور اور ایک لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کے 9 اہلکار نفسیاتی مریض اور 11 جارحانہ اور برا رویہ رکھتے ہیں ۔

جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر سی پی او گوجرانوالہ نے فہرست تیار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہرست میں شامل تمام افراد کے مستقبل کے بارے میں جلد فیصلہ کیا جائیگا۔

تازہ ترین